English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو کا روس سے نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

 برسلز:نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے نیو اسٹارٹ معاہدے میں شرکت کی معطلی کو ہتھیاروں کے کنٹرول کی مفاہمت کے خاتمے کے مترادف قرار دیا اور روس سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے بیلجیئم کے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے لیے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنے کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں روس نے ہتھیاروں کے کنٹرول کے اہم معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے یا ان سے ہٹ گیا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے، میں روس کو سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور موجودہ معاہدوں کا احترام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے