سرگودھا: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ججوں کی آڈیولیکس آنے کے بعد بھی انہی ججوں کو بینچ میں شامل کر نا عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ،فتنہ خان کو اب بیساکھیاں نہیں ملیں گی،5 کے ٹولے نے ملک کو آج اس مقام پر لا کھڑا کیاہے۔
مریم صفدر نے کہاکہ کل تک ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہنے والے آج ایک ہوگئے، گھڑی چور کو حساب دینے ہوگا، جیل بھرو تحریک میں پہلے لیڈر خود قربانی دیتا ہے مگر وہ بزدل 5 ماہ سے ٹانگ پر پلاسٹر لگائے گھر بیٹھا ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں 10 سال حکومت کی وہاں سے نہ وزیراعلی ،نہ وزیر مشیر ، پارٹی عہدیدارن جس نے پارٹی لیڈر کے حکم کے باوجود گرفتاری نہیں دی، دیکھ لو گھڑی چور ،تمہاری بات اب پارٹی کے لو گ نہیں سن ر ہے پاکستان عوام کیا سنے گی۔
مریم نواز نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے الیکشن پر جن دو ججوں نے فیصلے د ئیے ان ہی ججوں کو پھر دوبارہ 9 رکنی بینچ میں شامل کر نا منظور نہیں ، 5 کے ٹولے میں کا سرغنہ سابق(ر) فیض حمید ہے ،بابا رحمت اور کھوسہ ملک کو نازک صورتحال میں پہنچانے کے ذمہ دار ہیں اور خود مزے کی زندگی گذرا رہے ہیں اور 22 کروڑ عوام انکی وجہ سے مہنگائی، معاشی بدحالی کا شکار ہے۔
