ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری میں ملوث لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی: شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث لڑکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمہ ثمرین عرف مشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔جس پر سرکاری وکیل کو27 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ثمرین عرف مشا مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب بلوچستان لے جا کر فروخت کرتی تھی۔ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں