اسلام آباد:پٹرولیم کے وزیرمملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوچکی ہے کیونکہ ملتان میں پارٹی کا ایک بھی کارکن گرفتار نہیں ہوا۔
مصدق ملک نے کارکنوں کو گرفتاری کا کہنے کے بجائے عمران خان پہلے خود ہمت کرکے گرفتاری پیش کریں، عمران خان اداروں کے خلاف جارحانہ زبان کیاستعمال کو اپنا سیاسی حق سمجھتے ہیں ۔
پیٹرولیم وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں تقسیم کاعمل اس حد تک بڑھ گیا ہے جس پر مدلل مباحثہ ناممکن ہے، پی ٹی آئی کے دور میں معیشت کو تباہ کیا گیا۔