سکھر:اداروں کی تضحیک اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کا معاملہ ،پی ٹی آئی سکھر کی دائر پٹیشن پر سماعت ، مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو عدالت نے 10 مارچ کو طلب کرلیا ،فریقین کو نوٹسز جاری ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ایڈووکیٹ ظھیر بابر کی جانب سے گذشتہ روزاداروں کی تضحیک اور عوام کو بغاوت پر اکسانے پر پی ایم ایل ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی کے ہوئی ۔
ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی نے 10 مارچ کو مریم نواز ، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائیبر جرائم ایف آئی اے اور ایس ایس پی سکھر کو طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران درخواست گذار تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ظھیر بابر نے موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بات کی اور اداروں کی تضحیک کی جبکہ عوام کو اداروں کے خلاف اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو طلب کرلیا ہے ۔
