کراچی:جماعت اسلامی پاکستان کاپیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے یوسی 4 گڈاپ ٹاؤن میں بھی دوسری گنتی کے دوران دھاندلی میں جماعت اسلامی کے ووٹوں پر ڈبل مہر لگا کر ضائع کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام یوسی 4 گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین جاوید اقبال سمیت کارکنان بڑی تعداد میں مظاہرے میں موجود ہیں، مظاہرین ڈی سی آفس قائد آباد کے باہر احتجاج کررہے ہیں ۔
کارکنان جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث تاحال دوبارہ گنتی کا مرحلہ فی الحال روک دیا گیا ہے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں اور سندھ حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، بینرز پر مندرجہ ذیل نعرے درج ذیل ہیں، ووٹوں کی چوروں نامنظور ، مینڈیٹ پر ڈاکا نا منظور ، پیپلز کو سدھرناہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا۔

