English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک زلزلہ متاثرین کیلیے قطر اور نیٹو  کے امدادی جہاز پاکستان پہنچ گئے

کراچی:   ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے قطر اور نیٹو  کے ریلیف امدادی جہاز پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ لے جانے والی قطر اور نیٹو ریلیف فلائیٹس کو پاکستان مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر اور نیٹو ریلیف فلائٹس لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

پہلے مرحلے میں یہ ریلیف فلائٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی۔دوسرا مرحلہ بھی مارچ میں ہی مکمل ہوگا۔وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے ہر ممکن امداد اور تعاون کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان اب تک درجنوں ریلیف فلائٹس کے ذریعے 2150 ٹن سے زائد امدادی سامان برادر ملک ترکیہ بھیج چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے