ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا روس کے اندر ڈرون طیارے تیار کرنے کا کارخانہ لگانے کا منصوبہ

 واشنگٹن :پانچ امریکی عہدیداروں اور نیٹونے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے روس کے لیے اپنی فوجی مدد دوگنا کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے خبردار کیا کہ تہران کی طرف سے ماسکو کے لیے نئی فوجی ڈیل یوکرین میں جنگ کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہے، تاہم اس کے نتیجے میں ایران کو مزید عالمی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور اس کی معیشت مزید تباہ ہوسکتی ہے۔

عہدیداروں نے تصدیق کی کہ ماسکو اور تہران نے پہلے ہی روس کے اندر ایک ڈرون فیکٹری بنانے کے منصوبے پیش کیے ہیں جو سالانہ ہزاروں ڈرون تیار کر سکتے ہیں۔

پہلی بار امریکی اخبارکے ذریعہ شائع کردہ منصوبے کی تفصیل بیان کی گئی ۔اخبار کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ روس ایران کو فوجی جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور جدید فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے منصوبے تیار کر رہا ہے۔

نیٹوکے ایک عہدیدار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ایران یوکرین میں جنگ کے بارے میں “اب ہماری انٹیلی جنس کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہے۔دوسری طرف امریکی عہدیداروں، نیٹو اور آزاد ماہرین نے وضاحت کی کہ روس کے لیے ایرانی فوج کی حمایت روس کے حق میں جنگ کو تبدیل کرنے کے لئے کافی نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں