اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپنے چھوٹے سے مفاد کیلیے حکومت نے نیب، ایف آئی اے، پولیس کو تباہ کر دیا ہے، عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حماد اظہر نے کہاکہ کل مولانا فضل الرحمن توالیکشن کا نام سن کر رو ہی پڑے تھے، آج رانا ثنا اللہ رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو، عمران خان کی آواز کو کوئی مائی کا لعل بند نہیں کر سکتا، میڈیا پر کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں پر جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں، چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطلب ڈرانے کی ترکیبیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان انتخابی مہم کا آغاز بدھ کو دوپہر ایک بجے کریں گے، اس سلسلہ میں ان کے زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی، ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر فیروز پور روڈ سے داتا دربار جا کر اختتام پذیر ہو گی، عمران خان کے لیے بم، بلٹ پروف گاڑی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

