English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت نے مزید 30 مکان سیلاب متاثر ین کے حوالے کردیے

کراچی:الخدمت کراچی نے’’ تعمیروطن پروگرام‘‘ کے تحت 30مکان تعمیر کر کے سیلاب متاثرین کے حوالے کر دیے ،جبکہ 64مکانات تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔

نئے مکانات کی چابیاں لسبیلہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ خاندانوںمیں تقسیم کی گئیں ۔مکانات حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے کراچی کے شہریوں نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ،ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین و دیگر نے خطاب کیاجب کہ  ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی ،صوبائی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبد الستار رونجھو ،سینئر منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ اوردیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

نوید علی بیگ نے کہا کہ 26جولائی کو جب سیلاب آیا تو ہزاوں افراد بے گھر ہو گئے اور اپنی قیمتی ا ملاک سے محروم ہو گئے تھے۔ لوگوں کی فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت پنجاب کی طرح بلوچستان کے متاثرین سیلاب کو گھر تعمیر کرکے دینے کا کام کر رہی ہے۔ تمام گھر میرٹ پر اور بلاتفریق دیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 30پکے مکانات تعمیر کے ان کی چابیاں متاثرین سیلاب کے حوالے کردی ہیں ۔ سیلاب یا کوئی بھی  قدرتی آفت اللہ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہیں۔ الخدمت نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کی ۔ ان کی زمینوں کو آباد کرنے کیلئے کھاد اور بیج فراہم کیے،تاکہ یہ متاثرین پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم  نے الخدمت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کے کام پورے معاشرے کے لیےمثال ہیں ،جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے تھے انہیں گھر مل گئے ہیں۔ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی الخدمت سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت کراچی قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت نے مشکل وقت میں ہمیشہ آگے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کی ہے۔اس کا شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں سہار ا دینے میں ہمہ وقت مصروف رہتا ہے۔

انہوں نے کہا حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل کراچی نے جو امانتیں سیلاب متاثرین کو دی  تھیں وہ آج لوٹا دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے کرنے کے کام ہیں ،مگر بدقسمتی سے متاثرین کی مدد نہیں کی گئی لیکن الخدمت ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے دیانت اور امانت کے ساتھ کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت 64گھروں پر مشتمل ماڈل ولیج تعمیر کر رہی ہے،جو تکمیل کے بعد متاثرین  سیلاب کے حوالے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے