ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف کے نمائندے انوار حسین نے حاضری مکمل کرائی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حمزہ شہبازبیٹی کے علاج کی غرض سے بیرون ملک میں ہیں،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں