English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی واقعہ میں جاں بحق سات پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں

لاہور:اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہورپہنچائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے سعودی ائیرلائنز کے ذریعے لائی گئیں جنہیں اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے نمائندے نے وصول کیا اور لاشیں ورثا کے حوالے کیں۔

حکام کا کہنا تھاکہ تمام افراد کی لاشیں گجرات ڈویژن روانہ کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے