English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبا اپنی ذہنی صلاحتیوں میں اضافہ کر کے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، ڈاکٹر عارف علوی

impossible

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے دانشورانہ وسائل ،آئی ٹی کا علم اور ہنر کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

صدر مملکت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 22 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ خطے کے ممالک نے پرائمری انرولمنٹ کی شرح تقریبا 100 فیصد حاصل کر لی ہے، ان بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملک کی معاشی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، پاکستان اپنے قدرتی اور انسانی وسائل دونوں کے لحاظ سے بڑی صلاحیت رکھتا ہے جسے ملک کی ترقی کے لیے مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی  کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور صوبے کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سیلاب اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈیموں اور پانی کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے کالج انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ طلبا کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، ورچوئل رئیلٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے