کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ کو حقوق بلوچستان کیلئے آوازبلند کرنے ،بھتہ خوروں بدعنوان ٹولے کی لوٹ مار کے خلاف آوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیا ہے۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ ڈیڑہ ماہ عوام کیلئے پانی،تعلیم،صحت کے وسائل وسہولیات مانگنے پر قیدمیں ہے۔
مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ جھوٹے مقدمات مولانا ہدایت الرحمن کو حق وسچ کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتے، چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ،ٹرالر،منشیات وکرپشن مافیازسے نجات اور حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ 10مارچ کو کوئٹہ میں سراج الحق کی قیادت میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی اور حقوق کے حصول کیلئے عوامی احتجاجی تاریخی دھرنا ہوگا ۔عوام الناس بھر پور شرکت کریں ۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے توانا آوازہدایت الرحمان بلوچ کی شکل میں مل گیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مخلص دیانت دار بہادر عوامی لیڈر ہے حکومت ،اسٹبلشمنٹ اوراداروں کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازشوں کا بھر پور مقابلہ عوامی عدالت میں کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کے عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہاہوکر عوام کے جائز حقوق کیلئے آئنی قانونی جدوجہد جاری رکھے گی ۔جماعت اسلامی نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیلئے ملک بھر میں پہلے بھی احتجاج کیادھرنے دیے آئندہ بھی حقوق بلوچستان اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی مقدمات ختم کرنے اور ظلم وجبر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

