اسلا م آباد:ہر سال کی طرح اس سال بھی انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل جاری کردیا۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا گیا اینیمیٹڈ ڈوڈل آرٹسٹ ایلیسا ونانس نے تخلیق کیاہے جس کا موضوع خواتین کا دوسری خواتین کا سہارا بننا یا مدد کرنا ہے۔خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے۔
اینیمیٹڈ ڈوڈل میں خواتین کی مختلف شعبوں میں ان کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈوڈل میں گھریلو خواتین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اور فرائض انجام دینے والے باہمت اور باصلاحیت خواتین کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈوڈل کا مقصد اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین ترقی اور ایک دوسرے کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔
