ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر راجہ پرویز اشرف بیمار ہو گئے

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکرراجہ پرویزاشرف بیمار ہوگئے عین وقت پر ان کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

راجہ پرویزاشرف  نے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس بعد پریس کانفرنس کرنا تھی اس کے میڈیا کو یاددہانی بھی کروائی گئی  مقررہ وقت ایک بجے میڈیا کے نمائندے بینکویٹ ہال میں پہنچ گئے تاہم اسپیکرقومی اسمبلی  نہ آسکے۔

  سوایک بجے میڈیا کو بتایا گیا کہ اسپیکرراجہ پرویز اشرف بیمار ہوگئے ہیں پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی تاہم کمیٹی اجلاس گیارہ منعقد ہوا اور وہ اس میں نہ آسکے تھے میڈیا کے نمائندوں کو  فوری طور پر اس بارے نہ آگاہ کیا گیا۔

نمائندے   پریس کانفرنس کے لئے آگئے تو  انتظار بھی کروایا گیا اور عین وقت پر پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں