English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

لاہور :ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں فواد چودھری کے عدلیہ کیخلاف مبینہ بیان پر کارروائی کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، لہذا رہنما پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی تاہم درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا،عدالت نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے