ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے فور منصوبہ تاحال نامکمل، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

کراچی:صوبہ سندھ میں شروع کیا جانے والا فراہمی آب کا منصوبہ کے فور تاحال مکمل نہ ہوسکا اور اس کے نام پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے فور منصوبے کے نام پر قومی خزانے کو 14 ارب روپے کا نقصان ہوگیا، کے فور منصوبہ مکمل نہ ہوا مگرسامان چوری ہونا شروع ہوگیا، منصوبے کے ترک شدہ ڈیزائن کے لیے منگوائے گئے کروڑوں روپے کے پائپ چوری ہوگئے ہیں۔

سنہ 2018 میں پرانے ڈیزائن پر کام رکا تو قیمتی پائپ کو بغیر نگرانی چھوڑ دیا گیا تھا، چور پائپس کو گیس کٹر کے ساتھ کاٹ کر لے جاتے رہے، انتظامیہ لاعلم رہی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ جنگ شاہی میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کے فور منصوبے کے نئے ڈیزائن پر واپڈا کام کر رہی ہے، نئے ڈیزائن کے، کے فور منصوبے کی لاگت 126 ارب روپے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں