سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پوری قوم 2018 کے عام انتخابات کا خمیازہ آج تک بھگت رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت کے تمام کردار آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آ رہے ہیں ۔ہمارے معاشرے میں اخلاقیات اور معاشرتی اقدار تباہ ہو چکی ہیں ۔اس سلسلے میں پچھلے 5 سال میں شدت دیکھنے میں آئی ہے،اس روش کو روکنے کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نےکہا کہ پچھلے 4 سال میں جومعاشی تباہی کی گئی جس کی وجہ سے آج ملک مشکلات کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیوں سے متاثرہ ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وکلا عظیم روایات کے امین اور عدلیہ کے محتسب ہیں ۔ لیڈر کا کردار قابل تقلید ہوتا ہے ۔قائد اعظم کا بحیثیت لیڈر کردار قابل تقلید تھا ،لوگوں کو ان کا اخلاق پسند تھا ،انہیں یقین تھا کہ یہ ڈیلیور کریں گے۔ آج کل کے سیاسی لیڈران میں سچ جھوٹ کی تقریق ختم ہو گئی ہے۔

