اسلام آباد:پاک فوج نے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کے لیے کھول دیا ہے، برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہے، یہ پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے۔
اس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے جو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ اس علاقے کے تقریبا 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے۔ برزل پاس سے ہر سال 50سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے اور اس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھا۔
Pakistan Army has restored the snow-covered Burzil Pass for traffic. Barzal Pass is the main checkpoint located 178 km from Gilgit which is the only one for the region’s 61 villages and a population of 15,000 people. 60 thousand vehicles pass. Peoples thanks for Pakistan army. pic.twitter.com/MLJ8XWXIoE
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 12, 2023
پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی۔
پاک فوج کے جوانوں نے منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا۔ اس احسن اقدام کے باعث علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان آرمی کی یہ کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
