کراچی: مردم شماری کے لیے اساتذہ نے ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا،اساتذہ نے کہا کہ ڈیوٹی الاونس نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے کے لیے ٹرانسپورٹ بھی نہیں دی جا رہی، اپنی جیب سے روزانہ کرایہ ادا کر کے علاقوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے، جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتیں، ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

