ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلی ن لیگ اور نگران حکومت کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی، چودھری پرویزالٰہی

لاہور: مرکزی صدر تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مقدموں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے، عمران خان کی ریلی ن لیگ اور نگران حکومت کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ  کٹھ پتلی حکومت ایک ریلی سے خوفزدہ ہو چکی ہے، یہ نااہل ٹولہ تیار رہے الیکشن میں عمران خان کا عوامی ریلا آ رہا ہے، عدلیہ نے توشہ خانہ رپورٹ پبلک کروا کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے، توشہ خانہ رپورٹ نے عمران خان کی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹس لینا چاہئے، نوازشریف مفرور قیدی ہیں، واپس آئے تو سیدھا جیل جائیں گے، سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کے تحت الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کرانے کا پابند ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں