English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ سے خیرات کن شرائط پرملے گی قوم کواعتمادمیں لیناہوگا،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیرہوگئی،30مارچ تک بورڈشیڈول میں پاکستان شامل نہیں،7ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے، امریکہ سے خیرات کن شرائط پرملے گی قوم کواعتمادمیں لیناہوگا،آئین کی حکمرانی نہ ہوئی توخانہ جنگی ہوگی ہم قطراوراقوام متحد میں سکیورٹی دے سکتے ہیں توپاکستان میں کیوں نہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور کی ریلی نے حق اداکردیا مینارپاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کااظہارہوگا،عمران خان پرہاتھ ڈالنے والے اس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اسکی4بڑی پارٹیاں ن لیگ، اے این پی ، پی پی پی اورجمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پرالیکشن لڑرہی ہیں، جوآئین کی حکم عدولی کریگاوہ آرٹیکل6کی زدمیں آئیگا90دن فیصلہ کن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے