ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا شاداب خان کو قیادت دینے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف 3 ٹی  ٹونٹی میچز کی سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

 شاہد آفریدی نے شاداب خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے کپتان منتخب ہونے پر مبارک ہو۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر شاداب خان جیسے نوجوان کو قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے، شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے میں پرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔شاداب خان (کپتان)، عبد اللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں