English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز زخمی

لاہور: پولیس کی بھاری نفری چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچ گئی ، جہاں کارکنوں سے تصادم میں ڈ ی آئی  جی آپریشنز شہزاد بخاری زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمان پارک کے باہر پولیس  نے  پی ٹی آئی  کارکنوں پر شیلنگ کی اور واٹرکینن کا استعمال کیا،  جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 7کارکنان خمی ہوگئے جبکہ ڈ ی آئی  جی آپریشنز سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی  ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے