English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوادر کے عوام کو حقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کریں گے، امیرالعظیم

کوئٹہ: جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہےکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کوغیرت مند مجبورمظلوم عوام کیلئے حقوق مانگنے پر دوماہ سے قید میں رکھا گیا ہے،گوادر کے عوام کو حقوق دیکر بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کریں گے۔

امیر العظیم نے کہاکہ  عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات مل سکیں گوادر کے عوام سے روزگار چھین لیا گیا ہے ٹرالرمافیا،بارڈرمافیااور چیک پوسٹ مافیانے تاجر مچھیروں ،تاجروں اورعوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ جلد رہا ہوکر عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کریں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مولانا بہت بہادر ان کے حوصلے بلند اور مسائل کے حل کیلئے پرامید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے