ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

petroleum

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں5 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔مٹی کا تیل 2 روپے 56 پیسے بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت190 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں