ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا کا جعلی دستاویزات پر داخلہ لینے والے700 بھارتی طلبہ کو  ملک چھوڑنے کا حکم

 اوٹاوا:کینیڈا میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر داخلہ لینے والے بھارتی طلبہ کو بارڈر سکیورٹی ایجنسی نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب  میں قائم نجی ادارے کے ذریعے 700طلبہ نے سٹڈی ویزے کے لیے اپلائی کیا ،ادارے نے فی طالب علم 16لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لیتے ہوئے ٹورانٹو کے ہمبر انسٹی ٹیوٹ نامی نامور کالج میں داخلے کی یقین دہانی کروائی جس میں داخلے کی فیس بھی شامل تھی۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2018سے 2019کے درمیان کینیڈا جانے والے طلبہ سے فراڈ اس وقت سامنے آیا جب  طالبعلموں نے پرمیننٹ ریزیڈنسی کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن تب ان میں سے اکثر کی تعلیم مکمل ہو چکی تھی۔

امیگریشن حکام نے جب کالج کی جانب سے دیئے گئے ایڈمیشن آفر لیٹر کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ویزہ جعلی خط کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق پہلی مرتبہ اس نوعیت کا اتنا بڑا فراڈ سامنے آیا،رپورٹ کے مطابق طلبہ کو جن کالجز کے آفر لیٹر فراہم کیے گئے انہوں نے وہاں سے ڈگری حاصل نہیں کی،انہیں دیگر کالجز میں منتقل کر دیا گیا یا پھر اگلے سمسٹر تک انتظار کرنے کا کہا جبکہ ویزے کی درخواست میں کچھ اور معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

ماہرین کے مطابق کینیڈا جانے کی خواہش رکھنے والے طلبہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند ایجنٹس انہیں دھوکہ دہی کے تحت ویزے جاری کروا دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں