کراچی: جماعت اسلامی کے تحت نامکمل بلدیاتی عمل کے خلاف شہر قائد میں کل 10 مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل مکمل نہ کر نے، ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے تاحال اعلان نہ کرنے اور مکمل نتائج میں مسلسل تاخیر کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 17مارچ کو شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سمیت شہر کی10 اہم شاہراؤں پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔
دھرنوں سے امرائے اضلاع ودیگر ذمے داران خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کے تحت دھرنے پاو ر ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی،ڈی سی آفس کورنگی ڈھائی نمبر،ڈی سی آفس قائد آباد،شیر شاہ سوری روڈ حیدری مارکیٹ،واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا،ڈی سی آفس ساؤتھ گل پلازہ ایم اے جناح روڈ،شاہراہ اورنگی پونے 5 نمبر، جوہر موڑ گلستان ِ جوہراور شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب ہاؤس پر دیے جائیں گے۔
دریں اثنا امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جمعہ کو صبح 10:30بجے ادارہ نور حق میں احتجاجی دھرنوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔
