ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب ایران معاہدے سے تنازعات کے خاتمے کی رفتارمیں اضافہ ہوگا، اقوام متحدہ

نیویارک :اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب،ایران معاہدے سے تنازعات کے خاتمے کی رفتارمیں اضافہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے یمن میں جاری تنازعے کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں تنازعے کے خاتمے کے لیے مختلف سطحوں پرسفارتی کوششیں جاری ہیں،اس وقت ہم علاقائی سطح پر ایک نئی سفارتی رفتار کے ساتھ ساتھ بات چیت کے دائرہ کار میں تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں۔

ہانس گرنڈبرگ نے کہا کہ یمن کے متحارب فریقوں کو اس علاقائی اور بین الاقوامی رفتار سے پیش کردہ موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ زیادہ پرامن مستقبل کی جانب فیصلہ کن اقدام کرسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں