ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سو ستر ممالک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، میاں زاہد حسین

کراچی:نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایک سو ستر ممالک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہے، ملکوں کو بحران سے آئی ایم ایف کا قرضہ نہیں بلکہ اچھی لیڈر شپ نکالتی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہاکہ  اگر لیڈرشپ اصولوں پر چلے آمدن سے زیادہ اخراجات نہ کیے جائیں تو ملک میں سنگین مالی بحران آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آئی ایم ایف کے در پر کشکول لے کر کھڑے رہنے والے ملکوں کی تعداد انگلیوں پرگنی جا سکتی ہے جبکہ ایک سو ستر کے قریب ممالک کو اس ادارے کے در پر جانے کی کبھی نوبت نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دار ممالک شاہانہ اخراجات، سرکاری اداروں کے نقصانات، بجلی و گیس چوری اوراشرافیہ پروری کے ذریعے خزانہ خالی کر دیتے ہیں اور اسکے بعد خود ہی آئی ایم ایف جیسے اداروں سے قرضے مانگتے پھرتے ہیں۔

زاہد حسین کا کہنا تھا کہ سیاستدان قرضوں کے لئے ایسے اداروں کو ملکی معاملات میں مداخلت کی دعوت دے دیتے ہیں جس کے بعد اسکی سخت شرائط پر شور مچاکرعوام کی نظرمیں اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ڈیفالٹ کا خطرہ سر پر ہونے کے بعد ان کے پاس ہر جائز و ناجائز حکم پر سر جھکانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا اوران تمام معاملات کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے جن کا ان تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں