ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی، 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید

Israeli terrorism

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی میں 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں فلسطینوں کے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

اسرائیلی فورسز نے متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 16 سال کے نوجوان سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فائرنگ سے 20 فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں