English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہیے،راناثنااللہ

movement

اسلام آ باد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے وہ ملک میں فساد چاہتاہے۔ ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا جسے کلیئرکروادیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے۔ راناثنااللہ نے کہا کہ زمان پارک میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس آج بھی غیرمسلح ہوکر زمان پارک گئی، زمان پارک میں پولیس پرفائرنگ کی گئی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں ایک بارتوہرچیزکلئیرہوگئی ہے، پولیس کا مقصد کسی شخص کونقصان پہنچانا نہیں تھا، مزید کہا کہ عمران خان مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں، اسکا مائنڈسیٹ سامنے آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے