English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کی خواہش پر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، فواد چودھری

attempt

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت کی توجہ عمران خان کی گرفتاری پر ہے، مریم نواز کی خواہش پر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ موجود ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑا گیا اور دیواریں پھلانگی گئیں، عمران خان کے گھر پر حملہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمران خان عدالت کے حکم پر آج اسلام آباد پہنچے، شیر گھر سے نکلا تو گیدڑ گھر پر حملہ آور ہو گئے، یہ ایجنڈا کل مریم نواز نے سیٹ کیا تھا جس پر آج عملدرآمد کیا گیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ پورا پاکستان اس وقت غزہ اور فلسطین بنا ہوا ہے، زمان پارک آپریشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے