English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی جلسے میں جلائو گھیرائو ہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی،پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے عمران خان کو 22مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، جلائو گھیرا ہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پولیس پر تشدد کے باعث جلسے کو سکیورتی نہ دیئے جانے پر غور کررہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی صرف سابق وزیراعظم کی سکیورتی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے