English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا ناعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے،ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کرعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے،ملک میں آئین کوختم کر کے ایک ایسا گروپ مسلط کردیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں،عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

ان خیالات کااظہار فوا دچوہدری نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ دو دنوں سے تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد ارکان حراست میں لئے گئے ہیں یا چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں اگر عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے