English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہا ہوکر حقوق کی جدوجہد شروع کریں گے، عبدالحق ہاشمی

People reject

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر کی ماؤں بہنوں نے حقوق کے حصول مسائل کے حل اورظلم وجبر کے خلاف مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرکے انقلابی قدم اُٹھایا اب مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی ہوگی۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جھوٹے مقدمات کے خاتمے کیلئے ہزاروں خواتین نے بچوں ماؤں وبہنوں کے ہمراہ نکل کر پرامن احتجاج کرکے تاریخ رقم کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہا اور حقوق کے حصول کی جدوجہد دوبارہ شروع کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو قوم نے پہچان لیا آئندہ کسی بھی جھوٹے نعرے،دعوے ولولی پاپ سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ بلوچستان کے عوام سے اپنوں وغیروں کی مزید زیادتی ظلم وجبر ،لوٹ مار ،لاقانونیت ،بھتہ خوری وہر قسم کے غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کیا جائیگا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات،گرفتاری،دھرنے پر تشدد،خواتین کی بے حرمتی کے حوالے سے قومی میڈیا،قومی جماعتوں،منتخب نمائندوں ،ممبران اسمبلی اوربلوچستان کے قوم پرست ومذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ اورقابل مذمت ہے ۔ان کی خاموشی صرف ذاتی مفادات ،اسٹبلشمنٹ کو خوش کرنے اور سیاسی دکانداری خراب ہونے کی وجہ سے ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مچھیروں ،تاجروں وعوام سے چیک پوسٹوں ،بارڈر وساحل پر بھتہ خوروںکیساتھ ملکرحصہ لینے والوں کو بے نقاب کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے