ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج چھپ کر عدالت آیا ہوں، عمران خان کاعدالت کے سامنے بیان

لاہور:  ہائی کورٹ میں زمان پارک میں  آپریشن کے خلاف دائر  توہین  عدالت کی درخواست میں عمران خان روسٹرم  پر آگئے اور  آپریشن کی تفصیلات بیان کردیں۔

دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں ؟ اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔

 دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ آج چھپ کر عدالت آیا ہوں، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں، میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑے گئے، اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں