English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا صوفی عبدالقیوم کا قتل، واردات سے قبل مکمل ریکی کی گئی

کراچی: صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق  صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ملزمان مسجد اورآس پاس کی گلیوں میں کئی منٹ گھومتے رہے۔

پولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع سے ملنے والا خول ماضی کی وارداتوں سے میچ نہ ہوسکا، صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ممکنہ طور پر اجرتی قاتلوں کے ذریعے ہدف کونشانہ بنایاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کو داخلی وخارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھیں جب کہ مسلح ملزمان نے ہدف کو اکیلا دیکھ کر ٹاسک پورا کیا۔گولی چلانے والے ملزم نے ماسک دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے 3واقعات ہوچکے ہیں، تینوں واقعات میں مماثلت اوردیگرچیزیں بھی دیکھ رہے ہیں، کچرا اٹھانے والے بچے کا بیان کافی اہم تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فجر سے قبل علاقے میں موجودتھے۔ٹارگٹ کلرگلی کے کونے پربند ریسٹورنٹ پربھی نظرآئے جبکہ مسجد اور آس پاس کی گلیوں میں کئی منٹ گھومتے رہے۔تفتیشی حکام کے مطابق جائے حادثے سے علاقے کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا، جیوفینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے تفتیش کوآگے بڑھایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے