English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساوتھ چائنا سی میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو بھگا دیا، چینی فوج

بیجنگ: چینی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی جنگی جہاز غیرقانونی طور پر ساوتھ چائنا سی میں داخل ہوا، جسے چینی افواج نے خبردار کر کے بھگا دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے کہا کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں میں گھسا، جس نے مصروف آبی گزرگاہ میں امن و استحکام کو کمزور کیا۔

 چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فورسز ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی، قومی خود مختاری، ساوتھ چائنا سی میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

 دوسری جانب چینی فوج کے الزام پر امریکی بحریہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈسٹرائر کو ساوتھ چائنا سی سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان غلط ہے۔

 امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے ساوتھ چائنا سی میں معمول کی کارروائی کی، اسے نکالا نہیں گیا، جہاں بھی عالمی قوانین اجازت دیتے ہیں وہاں امریکا نقل و حرکت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے