English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی

 لاہور:ہائی کورٹ نے ماہ رمضان کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنیکی اجازت  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہدکریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، ایک درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریسٹورنٹس کا مسئلہ ہے، 11بجے بندکیا جائے تو سحری کے وقت کیسے اوپن کیا جائے،عدالت نے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے لاہور کے تمام ریسٹورٹنس رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے بعد ازاں عدالت نے ایک گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے رات 11بجے تک ریسٹورنٹس بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے