English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے تیار ہیں،روس

ماسکو: روس نے پاکستان کو خارجہ پالیسی کا اہم پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماسکو کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر ہے اور دوستانہ تعلقات کے لیے بہت زیادہ سفارتی کام کیا گیا ہے۔

ماریہ زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعمیری سیاسی مذاکرات ہو رہے ہیں جب کہ ماسکو اور اسلام آباد عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے ساتھ اہم معاملات پر قریبی موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغان ریگولیشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نتیجہ خیز تعاون جاری ہے اور توانائی کے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے