English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردان،بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، دوبچے جاں بحق، میاں بیوی زخمی

مردان : خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس،میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے