ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجھستان میں فوجی مشق کے دوران اچانک میزائل فائر ہوگیا

نئی دہلی : بھارتی ریاست راجھستان میں فوجی مشق کے دوران اچانک میزائل فائر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی مشق کے دوران میزائل فائرہونے کا واقعہ پوکھران میں پیش آیا۔ میزائل ایک طیارے میں نصب تھا جو اچانک فائر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں ایک یونٹ کی سالانہ مشق جاری تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ فوجی مشق کے دوران فائرہونے والا میزائل کاملبہ قریبی کھیتوں میں گرا۔ واقعے میں کسی قسم کاجانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں