ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعلان ہر کوئی کرتا ہے، عمل کرنیوالے کو شہباز شریف کہتے ہیں،مریم نواز

double standard

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا ان سے مقابلہ کرنے کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔

نائب صدر وچیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلانات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے خود میدان عمل میں اترنے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی مفت آٹا پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا مشکلات سے مقابلہ کرنے کا جذبہ انتہائی بلند ہے۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی طرف سے 10 لاکھ مستحق شہریوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان کر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں