لاہور:وزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی،اقتدار کیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے۔
سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ شخصی اقتدار کیلئے بالا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، پاکستان میں گمراہی اور نفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
سلیکٹڈ کا جھٹکا ھوا تو الیکٹڈ کی یاد آىئ
چیخنا چلانا قلا بازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئیگا
ظُلم جھوٹ سازش اور لوٹ مار کا حساب دیے بغیر جان نہیں چھُوٹے گی
فارن فنڈڈ فتنے کا راستہ روکا جائیگا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 26, 2023
خواجہ سعد رفیق نے مرحلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا، اسٹیبلشمنٹ کا سابقہ منظورِ نظر عمران نیازی اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔
عمران حکومت نےاپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا
اسٹیبلشمنٹ کا سابقہ منظور ِنظر عمران نیازی اب انیٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ھو رھا ھے
پی ٹی آٸ کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کیخلاف استعمال کی جا رھی ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 26, 2023
مسلم لیگ ن رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال کی جارہی ہے، اقتدار کیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے، 2018میں آئین ،جمہوریت اور عوامی امنگوں کو کچل کر عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہوتا۔
شخصی اقتدار کیلئے باؤلا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاھتا ھے
پاکستان میں گمراھی اور نفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کے بل پر زھریلا پرپیگنڈا پھیلایا گیا
دشمنوں کے ھاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 26, 2023
خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری 4سالہ حکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلادیں ، ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، سلیکٹڈ کا جھٹکا ہوا تو الیکٹڈ کی یاد آئی ، چیخنا ،چلانا،قلابازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ ظلم ،جھوٹ،سازش اور لوٹ مار کا حساب دیے بغیر جان نہیں چھوٹے گی، فارن فنڈڈ فتنے کا راستہ روکا جائے گا۔
