ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ

کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ جب بیساکھیاں ہٹ گئیں تو عمران خان کی سیاست کی تنزلی کی جھلک گزشتہ روز مینار پاکستان پر سب نے دیکھ لی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 2013 میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے جلسہ کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ابھارا گیا تھا، عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی، ڈرپوک جو خود کو بڑا بہادر سمجھتا ہے ڈبوں میں بیٹھ کر موصوف خطاب فرما رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر ہر دروازے پر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے، فواد چوہدری، چیئرمین بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کی فکر کرنا چھوڑ دیں، اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ ان کی تحریک انصاف نے گزشتہ روز سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کتنی نشستیں جیتیں؟  کراچی سے کشمور تک فواد چوہدری کی جماعت کو پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں