English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

اسلام آباد : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور انکے مسائل کے حل کی فوری ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے