English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ کا خواتین کو مفت مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان

کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کی خوشی میں شہر قائد کی تمام خواتین اور بچیوں کیلئے مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری جو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی عوامی سطح پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور اکثر اوقات عوام میں گھل مل جاتے ہیں اب انہوں نے کراچی کی تمام بہن بیٹیوں کیلئے چاند رات کو مفت مہندی اور چوڑیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاند رات کو شہر کی تمام خواتین اور بچیوں کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے کھلے رہیں گے، اس موقع پر خواتین اور بچیوں کو مفت مہندی لگائی اور چوڑیاں پہنائی جائیں گی، اس کے علاوہ گورنر سندھ نے خواتین کو عید کے سوٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس سے قبل کامران ٹیسوری نے دوران رمضان شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانے اور سڑک کنارے بیٹھ کر عوام کے ساتھ سحری کرنے اور رمضان المبارک میں 20 لاکھ مستحقین کے لیے راشن دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے