ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا،تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرمحمد عامرکو پاکستان کی طرف سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورپی سی بی نے محمد عامرکو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے، سلیکشن کمیٹی کے اہم رکن نے سابق قومی کرکٹر محمد عامرکے منیجر سے رابطہ بھی کیا ہے۔

محمد عامر کے منیجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں، محمد عامرکو سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سے گریز کریں، ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمد عامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں، محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں،سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمد عامر بہترین بالر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں